• اگست 2, 2021

کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 اغوا کار ہلاک،2 مغوی بازیاب

کراچی: کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 اغوا کار مارے گئے جبکہ 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ایس ایس پی پولیس عبداللہ احمد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اغوا کاروں کا تعلق بین الصوبائی اغوا برائے تاوان کے گروہ سے تھا جبکہ ہلاک ملزمان کی شناخت نوکاف، شفیع اللہ اور علی گوہر کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور اغوا کاروں نے مغویوں کو سائٹ سپر ہائی وے سے 23 اپریل کو اغوا کیا تھا۔ اغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

ایس ایس پی عبداللہ احمد کے مطابق اغوا کا مقدمہ سائٹ سپرہائی وے تھانے میں درج ہے اور اغوا کاروں نے گزشتہ سال بھی ایک شخص کو اغوا کر کے تاوان لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اغوا کار 2020 میں فرار ہو گئے تھے اور ان کے خلاف مقدمہ سرجانی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے بڑھ گئی

Read Next

عید الفطر پر تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے