• ستمبر 20, 2021

2 لاپتہ پائلٹوں کی تلاش کیلئے بھارتی فوج نے عالمی مدد طلب کر لی

جموں: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ہیلی کاپٹر حادثے کے دوران 2 لاپتہ پائلٹوں کی تلاش کے لیے عالمی مدد طلب کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند کا کہنا تھا کہ پائلٹوں کی تلاش کے لیے بھارتی فوج، بحریہ ، فضائیہ ، این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آر ایف ، این جی اوز ، ریاستی پولیس ، ڈیم اتھارٹی اور ملک بھر سے پرائیویٹ فرموں کی مہارت اور ساز و سامان بھی حرکت میں ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل آنند نے کہا کہ سرچ آپریشن کے جلد اختتام کے لیے “ماہرین ، خصوصی آلات اور غوطہ خور کام کر رہے ہیں، بین الاقوامی مدد بھی طلب کی گئی ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں 4 کروڑ ویکسین خوراکیں لگ چکی ہیں: اسد عمر

Read Next

آنے والی نسلوں کیلئے دس نئے ڈیم بنا رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے