• مئی 14, 2021

‘ماضی میں پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے غلطیاں ہوئیں، آج سوچتا ہوں فلاں کو وزیر کیوں بنایا’

گلگت:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے بڑی غلطیاں ہوئیں، آج سوچتا ہوں فلاں کو وفاقی وزیر کیوں بنایا، ہمارے سابق حکمران چھٹیوں میں لندن جاتے ہیں، ان کے بچے اورجائیدادیں باہر ہیں۔ ناکافی وسائل کے باوجود گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی پیکج بڑا کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق حکمرانوں کے بچے اور جائیدادیں باہر ہیں، ملک سے پیسہ باہر لے جانے والے سب سے بڑے غدار ہیں۔ مجھ سے غلط فیصلے بھی ہو جاتے ہیں۔ ماضی میں ٹکٹ دینے میں غلطیاں ہوئیں۔ ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پر اکثر سوچتا رہتا ہوں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے 370 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، وزیراعظم کا وژن پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہے، ان کی گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے، گلگت بلتستان سے خوبصورت علاقہ دنیا میں کہیں نہیں، علاقے میں سیاحت کےفروغ کیلئے کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سکردو اور چلاس میں ہسپتالوں کو بہتر کر رہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار بنانا ہے۔ کراچی، بلوچستان، اندرون سندھ کے بعد یہاں ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان علاقےکی ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1 Tv Headlines 12 PM | 29 th April 2021

Read Next

این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے