
لاہور: ممتاز گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے عمران شوکت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
لوک موسیقی کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
جگر کے عارضے میں مبتلا لوک گلوکار شوکت علی علاج کی غرض سے سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج ہیں۔
پانچ دہائیوں تک اپنی آواز کے جادو سے لوگوں کو مسحور کردینے والے گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ جگر کے کام چھوڑنے کی وجہ سے والد کی حالت تشویشناک ہے۔
عمران شوکت کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا جگر کام نہیں کر رہا ہے اور ڈاکٹروں نے تقریباً جواب دے دیا ہے۔
0 Reviews