• اپریل 14, 2021

عروہ اور فرحان کی ایک ہی تقریب میں شرکت مگر دوری برقرار؟

طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکار جوڑی عروہ اور فرحان سعید ہدایت کار قاسم علی مرید کی مہندی میں ایک ساتھ نظر آ گئے۔

چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ عروہ اور فرحان سعید کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے تاہم اداکارہ عروہ حسین کے والد نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ عروہ اور فرحان سعید کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا جب کہ دونوں ایک ساتھ بھی کہیں نظر نہیں آئے تھے۔

اب حال ہی میں ہدایت کار قاسم علی مرید خان کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اداکارہ عروہ اور فرحان سعید کو بھی دیکھا گیا۔

مہندی  کی تقریب میں اداکارہ عروہ حسین کو کریم رنگ کے لہنگے میں ملبوس دیکھا گیا جب کہ اداکار فرحان سعید نے بھی ہاف وائٹ رنگ کے کُرتے کے ساتھ پرنس کوٹ پہنا ہوا تھا۔

تاہم تقریب میں عروہ اور فرحان دونوں نظر تو آئے لیکن ان دونوں کو کسی بھی تصویر میں ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Regional News | 04 :00 PM | 26 February 2021 | A1 Tv

Read Next

اہلیہ سے خوفزدہ رہتا ہوں: ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کا اعتراف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے