• اپریل 18, 2021

افغانستان: ویگن میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 10 جاں بحق

کابل:افغانستان میں ایک ویگن آگ لگنے کے سبب تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ ارزوگان میں ویگن میں آگ لگنے کے سبب ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔صوبہ ارزوگان کی پولیس کے مطابق یہ خاندان ایک شادی سے واپس آ رہا تھا کہ دریائے ہلمند ميں سے گزرتے ہوئے ان کی گاڑی پانی میں پھنس گئی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پانی کے تیز بہاؤ کے سبب یہ لوگ باہر نہ نکل سکے اور انجن میں پانی جانے کی وجہ سے اس میں دھماکا ہوا اور ویگن میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اس میں سوار تمام افراد مارے گئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ہمیں کسی ادارے سے غیر جمہوری سپورٹ نہیں چاہیے،بلاول بھٹو

Read Next

جوبائیڈن نے ٹرمپ دور میں نظرانداز مسئلہ فسلطین پر نظریں جما لیں، دوریاستی حل پر زور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے