• مارچ 5, 2021

پاکستان میں کورونا سے مزید 57 ہلاکتیں، 502 نئے کیسز بھی رپورٹ

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 185 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 83 لاکھ 25 ہزار 543 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 452 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 16 ہزار 683 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 57 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 185 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 982، سندھ میں 4 ہزار 171، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 976، اسلام آباد میں 481، بلوچستان میں 197، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 276 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

میانمار میں فوجی حکومت کیخلاف مظاہرے، نیوزی لینڈ نے سیاسی و فوجی رابطے معطل کر دیئے

Read Next

پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے