• جون 21, 2021

سینیٹ الیکشن: زیادہ نشستیں لینے کیلئے حکمت عملی، گورنر اور عثمان بزدار کی اہم بیٹھک

لاہور:سینیٹ انتخابات میں زیادہ نشستیں لینے کیلئے حکمت عملی کی تیاری، گور نر اور وزیراعلٰی پنجاب کی اہم بیٹھک ہوئی۔ وزیر قانون راجہ بشارت اور معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزراء کو بھی اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطوں کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کیساتھ ملکر سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو سر پرائز دیں گے، پارٹی قیادت جن بھی امیداروں کو فائنل کر یگی ان کو کامیاب کروائیں گے، سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن ووٹ چوروں کی حمایتی بن چکی ہے، پی ڈی ایم جتنی مر ضی دھمکیاں دے لے وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ کی طرح سینیٹ میں بھی بھرپور شکست دیں گے، تمام اراکین اسمبلی پارٹی پالیسوں کے ساتھ متحد کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑ ھ رہا ہے، اپوزیشن کو مایوسی کے سوا پہلے کچھ ملا ہے اور نہ ہی آئندہ ملے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم سے پارلیمینٹیرینز کی ملاقات، حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو

Read Next

کورونا سے مزید 28 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 1286 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے