• مارچ 7, 2021

بھارتی تاریخ کے کامیاب ترین گلوکار کمار سانو آج تک نیشنل ایوارڈ سے محروم

ممبئی: لگ بھگ ڈیڑھ دہائی تک بھارتی فلمی میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والے گلوکار کمار سانو نے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے کا شکوہ کر ڈالا۔اپنے ایک انٹرویو میں کمار سانو کا کہناتھا کہ 1990سے 1996میں میں نے اپنے کیرئیر کے بہترین گیت گائے۔اور ان میں سے کئی گانے سپر ہٹ ہوئے۔ لیکن نہ صرف ان سارے سالوں کےدوران بلکہ آج تک مجھے کوئی بھی نیشنل ایوارڈ نہیں دیا گیا۔ شاید دینے والو ں نے مجھے اس قابل نہیں سمجھا ہوگا لیکن مجھے ایسے مداحوں سے ہی ہر ایوارڈ مل چکا ہے جو آج تک میرے گیت سنتے ہیں۔ اس کے پاس مجھے کسی اور کے ایوارڈ کی ضرورت نہیں۔ کمار سانوکا کہناتھا کہ مجھے حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ دیا گیا لیکن مجھے یہ احساس بار بار کھائے جاتا ہے کہ مجھے اپنی کامیابی کے وقت کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ کمار سانونے اپنےکیرئیر میں نہ صرف ہندی بلکہ بنگالی اور دیگر کئی زبانوں میں ہزاروں گیت گائے۔اور ان کے کئی گانے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھی سنے جاتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کترینہ کیف کو اپنی شادی سے زیادہ کس کی شادی کی فکر ستانے لگی

Read Next

پی ایس ایل میچز، 20 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے