• مارچ 7, 2021

وزیراعلیٰ کا نوٹس، گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے کو ہٹانے کا فیصلہ

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، لاہور کے گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے کو ہٹانے کا فیصلہ، عثمان بزدار نے ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گلشن اقبال پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں مجسمہ رکھنے کا واقعہ متعلقہ حکام کی غفلت ہے، کوتاہی برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کا کہنا تھا کہ یہ مجسمہ مالیوں کی جانب سے بنایا گیا جو ماہر مصور نہیں ہیں، ماہر مصور کی خدمات لیکر اس کو ٹھیک کریں گے۔

یاد رہے گلشن اقبال پارک میں پی ایچ اے کے مالیوں کی جانب سے 14 اگست 2020 کو شاعر مشرق کا مجسمہ بنایا گیا تھا۔ مگر مجسمہ بنانے میں شاعر مشرق کی اصل تصویر کے مطابق عکس بندی نہ کی جاسکی۔ گلشن اقبال پارک میں بنے مجسمے میں شاعر مشرق کو پہچانا بھی نہیں جا سکتا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو استعفے کی مشروط پیشکش کردی

Read Next

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے