• مارچ 7, 2021

چین نے دوستی کا حق ادا کردیا

اسلام آباد: چین نے عالمی وبا کورونا وائرس کے تدارک کیلئے اپنے دیرینہ دوست ملک پاکستان کو ویکیسن کی پہلی کھیپ مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے کورونا ویکسین دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس احسن اقدام پر میں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستان کو 31 جنوری تک ویکسین کی 5 لاکھ جبکہ فروری کے آخر تک بھی مزید خوراکیں مل جائیں گی۔

شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے عالمی وبا کورونا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ وبا کی روک تھام کیلئے بنائے گئے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے دوران بہترین کام کیا۔

وزیر خارجہ  نے اس سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اپنا پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ چین کی جانب سے کورونا ویکیسن کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان کو تحفے میں دی جائیں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1 Tv Headlines 12 PM | 21st January 2021

Read Next

مہنگائی کی ستائی عوام پر حکومت نے بجلی کا بم گرا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے