• جنوری 28, 2021

صبا قمر کو روزانہ پھول کون بھیج رہا ہے؟

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے روزانہ پھول بھیجنے والے اپنے نا معلوم مداح کے نام پیغام دیا ہے۔

اداکارہ صبا قمر گزشتہ چند روز سے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر خوبصورت گلدستے کی تصاویر شیئر کر رہی تھیں۔

صبا قمر کو روزانہ ایک نا معلوم مداح گلدستے اور تحائف بھیج رہے ہیں اور وہ ان کا شکریہ بھی ادا کر رہی ہیں۔

اب اداکارہ نے گلدستے اور تحائف بھیجنے والے مداح کو ایک پیغام دیا ہے۔

صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام پر لال گلاب کے گلدستے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نا معلوم مداح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، آپ مجھ سے اپنے اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ پھولوں میں استعمال کرتے ہیں، یہ تحفے قبول کرنا میرے لیے بہت زیادہ ہیں، میں انہیں آپ کو واپس بھیجنا چاہتی  ہوں تو چلیں بات کرتے ہیں‘۔

صبا قمر نے آخر میں لکھا کہ وہ اپنے مداح کے جواب کی منتظر ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حدیقہ کیانی کی گلوکاری کے بعد اداکاری میں بھی انٹری

Read Next

خلا میں 150 سال سے موجود یہ روشنی کیسی ہے؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے