• اپریل 11, 2021

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 59 اموات، 1947 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 409 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 476 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 68 لاکھ 84 ہزار 940 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 73 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 360 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 219 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 409 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 160، سندھ میں 3 ہزار 623، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 683، اسلام آباد میں 428، بلوچستان میں 185، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 229 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 39 افراد جاں بحق، 1895 نئے مریض

Read Next

پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کےسامنے احتجاج کی اجازت،رکاوٹ نہ ڈالی جائے:وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے