• اپریل 16, 2021

اظہر علی نے فواد عالم کو ارطغرل غازی سے تشبیہ دے دی

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے فواد عالم کی گزشتہ روز سنچری سکور کرنے پر اْنہیں ارطغرل غازی سے تشبیہ دے دی۔

اظہر علی نے فواد عالم کی زبردست سنچری پر اُن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شیر دل فواد عالم باہمت اور پرعزم شخصیت کے مالک ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ تو نیوزی لینڈ کے نام رہا لیکن میچ میں پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کرنے والے قومی کرکٹر فواد عالم نے اپنی پرفارمنس سے سب کے ہی دل جیت لیے۔

سنچری پر منفرد انداز میں جشن منانے سے متعلق فواد عالم کا کہنا تھا کہ میرا جشن منانے کا انداز ترک ڈرامے  ارطغرل غازی  کا ایک سین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریکٹس میچ میں اظہر علی نے کہا تھا کہ سنچری بناؤ گے تو ایسے جشن منانا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

روحیل نذیر اور حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ، پاکستان شاہینز دوسرے ٹی ٹونٹی میں سرخرو

Read Next

بابر اعظم کی دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت مکمل فٹنس سے مشروط

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے