• جنوری 24, 2021

بانی پاکستان کا 145 واں یوم پیدائش، مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہور: قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایاجا رہا ہے، دن کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار کی سیکیورٹی سنبھال لی۔

بانی پاکستان محمد علی جناح ؒکا یوم پیدائش، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجرجنرل عمراحمدبخاری تھے۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی وسول حکام کیساتھ لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کےکیڈٹس نےگارڈز کےفرائض سنبھال لیے۔

کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجرجنرل عمراحمدبخاری نےمزارقائدپرپھول چڑھائےاورفاتحہ خوانی کی، بانی پاکستان کو اعزازی سلام بھی پیش کیا گیا، مہمان خصوصی میجرجنرل عمراحمدبخاری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبندکئے۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جبکہ سرکاری اور نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرامز کے علاوہ قومی اخبارات نے خصوصی ایڈیشن شائع کئے ہیں۔

قائداعظم نے کراچی کی بندرگاہ کے قریب واقع وزیر منشن میں 25 دسمبر 1876ء میں گجراتی تاجر جناح بھائی پونجا کے گھر آنکھ کھولی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882ء میں کیا، وہ 1893ء میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہوئے۔

وہاں سے 1896ء میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

بعد ازاں قائداعظم نے 1913ء میں مسلمانوں کی نمائندہ واحد جماعت آل انڈیا مسلم لیگ جوائن کی اوریہاں سےعلیحدہ وطن کی باقاعدہ تحریک کا آغاز کردیا۔

بالآخر قائداعظم کی جدوجہد رنگ لائی اور چودہ اگست 1947ء کو برصغیر
کے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا جس کا نام پاکستان رکھا گیا۔

آزادی کے بعد قائداعظم کی طبیعت ناساز رہنے لگی اور کئی بیماریوں سے لڑتے لڑتے 11 ستمبر 1948ء کو ملت کا یہ روشن ستارہ دارفانی سے کوچ کر گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

میڈرڈ: لیونل میسی نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا

Read Next

صدرمملکت کا بانی پاکستان محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے