• جنوری 27, 2021

‘وزیراعظم کو مستعفی ہونا پڑیگا، ضرورت پڑی تو سندھ حکومت کی قربانی کو تیار’

لاہور:بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 31 جنوری تک وزیراعظم کو مستعفی ہونا پڑے گا، ضرورت پڑی تو سندھ حکومت کی قربانی کو تیار ہے، سلیکٹڈ حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، لانگ مارچ کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جلسہ کامیاب بنانے پر سب کا مشکور ہوں، لانگ مارچ کو بھی کامیاب بنائیں گے، ہم نے آمریت کا مقابلہ کیا، حکومت کو بھی گھر بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے، یہ جانتے ہیں انہیں سینیٹ میں اکثریت نہیں ملے گی، حکومت کی کوشش ہے دھاندلی کر کے سینیٹ الیکشن میں اکثریت حاصل کرے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا 31 دسمبر تک تمام جماعتوں کی قیادتوں کے پاس استعفے جمع ہونگے، ہم ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک اور اداروں کو نقصان ہو، ہم ملک اور ملکی اداروں کو بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مزاحمت کی تحریکیں چلانی کی ایک تاریخ ہے، ہمارے کارکنان کا جوش و جذبہ سب کے سامنے ہے، حکومت اور اس کے نمائندگان ہمارے کارکنان کے جوش و جذبہ کا مقابلہ نہیں کرسکتے، لاہور کے کارکنوں نے 13 دسمبر کے جلسے کیلئے بہت محنت کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سوشل میڈیا کمپین کیس، میشا شفیع اور عفت عمر سمیت دیگر کے خلاف چالان جمع

Read Next

استعفوں کی دھمکی سیاسی ایٹم بم نہیں، پھلجھڑی ہوگی: شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے