• اپریل 16, 2021

کورونا وائرس کے وار تیز،24 گھنٹوں کے دوران 105 افراد جاں بحق

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 105 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 10 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 61 لاکھ 36 ہزار 799 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 28 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 88 ہزار 598 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 510 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 105 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 10 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 452، سندھ میں 3 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 489، اسلام آباد میں 379، بلوچستان میں 176، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 193 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف 25 ارب کے منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات شروع

Read Next

افغان طالبان سیاسی کمیشن کا وفد شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے دفتر خارجہ پہنچ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے