• جنوری 23, 2021

اداکاری کے دوران ہمیشہ اپنی تہذیب و ثقافت کا خیال رکھا: قوی خان

لاہور:  سینئر اداکار قوی خان نے کہا کہ میں نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے دوران ہمیشہ اپنی تہذیب و ثقافت کا خیال رکھا ہے اور پچھلی پانچ دہائیوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اس وقت شوبز کی دنیا میں ایسا واحد آدمی ہوں جو 5 دہائیوں انڈسٹری میں مسلسل اداکاری کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے ہمیں اپنی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی ثقافت کا بھرپور پرچار کرتے رہنا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں میں بھی اس حوالے سے آگاہی پیدا ہو ۔

قوی خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار ہیں جو پی ٹی وی کی گولڈن ایج سے اداکاری کر رہے ہیں، انہوں نے ایک درجن سے زائد فلموں اور 4 درجن کے قریب ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے ہیں۔ حقیقت کے قریب تر اداکاری کے سبب مداحوں کے دل میں گھر کر چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

میں ایک وفادار انسان ہوں:اداکارہ نمرہ خان

Read Next

فلمسٹار ارباز خان ایف بی آر کے نشانے پر، نوٹس بھیج دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے