• نومبر 28, 2020

حارث رؤف نے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کو ہدف قرار دیدیا

لاہور:  قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کو ہدف قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ باؤلنگ کوچ وقاریونس کے مشورے بہت کام آرہے ہیں، خاص طور پر نئے بال کرانے میں کافی مدد ملی ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی میں اس حوالے سے چیزیں کرنے کی کوشش کی، جس سے بہت فائدہ ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حارث رؤف نے واضح کیا کہ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں، کھیل میں بعض اوقات پلان کے مطابق بولنگ نہیں ہوپاتی، ہر میچ میں بہتر سے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش ہوتی ہے۔ حارث رؤف نے پی ایس ایل فائیو کے آخری مرحلے میں لاہور قلندرز کی جیت کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہ سب کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں اور بہترین کھیل پیش کرسکتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

زمبابوے ٹیم کے دو پلیئرز، آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ مثبت

Read Next

رونالڈو کورونا کو شکست دینے میں ناکام، ٹیسٹ پھر مثبت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے