• نومبر 28, 2020

‘ن لیگ نے مزارقائد کی بےحرمتی کی، عوام کو ورغلانے کی حقیقت سب جانتے ہیں’

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کو ورغلانے والوں کی حقیقت سب جانتے ہیں، ن لیگ نے مزار قائد کی بے حرمتی کی، اب سندھ حکومت کی نااہلی چھپانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نےاپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف سیاسی مقاصد کیلئےناٹک رچا رہےہیں، خاقان صاحب! آپ 1999 بھول گئے، ایل این جی کوبھول گئے۔ آپ چین آف کمانڈ کی بات کرتےہیں، خاقان صاحب آپ توسب سے بڑےخلاف ورزی کرنیوالےتھے۔ آپ چاہتےہیں کہ افراتفری اور غیریقینی کی صورتحال ہو، ملک کے حالات بہتر نہ ہوں لیکن خدا تعالی کے فضل و کرم سے کورونا کے باوجود ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے سندھ پولیس احکامات کہاں سے لیتی ہے، سندھ حکومت نےسب سے پہلے واقعے کی انکوائری کا اعلان کیا۔ کراچی واقعے میں ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا، قابل ضمانت کیس میں گرفتاری کی سمجھ نہیں آتی، سندھ پولیس نےاپنے ٹویٹ میں گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دیا، محمد زبیر ایک پیٹرن جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے،گلبدین حکمت یار

Read Next

وفاق صوبے پر حملہ آور، معاملہ سنگین، آئین توڑا گیا: شاہد خاقان عباسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے