• نومبر 29, 2020

قومی ٹی ٹونٹی کپ خیبر پختونخوا نے جیت لیا، فخر زمان ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز قرار

راولپنڈی: قومی ٹی ٹونٹی کپ خیبر پختونخوا نے جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں سدرن پنجاب کو دس رنز کی شکست کا کڑوا گھونٹ نگلنا پڑا، شعیب ملک مین آف دی میچ اور فخر زمان ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز قرارپائے۔

207 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف، سدرن پنجاب بیس اوورز میں آٹھ وکٹیں گنوا کر ایک سو چھیانوے رنز بنا سکی، نوجوان حسین طلعت کے تریسٹھ رنز بھی بے کار رہے، ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

وہاب ریاض تین اور شاہین آفریدی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، دس رنز کی جیت پر محمد رضوان کی ٹیم نے جشن منایا، میچ کے ہیرو شعیب ملک جبکہ فخر زمان مین آف دی ٹورنامنٹ بنے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا ٹک ٹاک ایپ بحال کرنیکا فیصلہ

Read Next

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے