• اکتوبر 25, 2020

کورونا مزید 6 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 18 ہزار 266 شہری متاثر

اسلام آباد:کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 558 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 38 لاکھ 28 ہزار 952 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 665 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 3 ہزار 62 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 475 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 558 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 252، سندھ میں 2 ہزار 543، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 188، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شریف خاندان کی مشکلات کم نہ ہوئیں،نیب نے نوازشریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کردی

Read Next

مہوش، ایچ ایس وائے آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے