
اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پسماندہ اور ماضی میں نظر انداز کیے جانے والوں علاقوں پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا، اس حوالے سے 3 سرحدی مارکیٹوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی مارکیٹوں کے قیام سے پڑوسی ممالک کے ساتھ باقاعدہ تجارت ہوسکے گی جب کہ اس اقدام سےمقامی معیشت تبدیل ہوگی جبکہ سمگلنگ کو روکا جا سکے گا۔
0 Reviews