• نومبر 1, 2020

3 سال سے ہمیں ہمارا این ایف سی کا حصہ نہیں دیا جا رہا،بلاول بھٹو

میرپور خاص:بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 3 سال سے عوام کی مشکلات سامنے رکھ رہا ہوں، ہمیں ہمارا این ایف سی کا حصہ نہیں دیا جا رہا، ہم مشکل وقت میں عوام کیساتھ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف تمام مقدمات سیاسی ہیں جو مذاق سے کم نہیں۔ سابق صدر سے توشہ خانہ کا نہیں، 18ویں ترمیم اور این ایف سی کا حساب لیا جا رہا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ جھوٹا کھیل کھیلنا بند کیا جائے، دوغلا نظام نہیں چلے گا۔ ایک نہیں، دو پاکستان واضح نظر آ رہے ہیں، بتایا جائے وزیراعظم کے خلاف جے آئی ٹی کب بنے گی۔ وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پانچ گھنٹے کے ٹرپ پر سندھ نہ آئیں، یہاں آ کر بیٹھیں، نظر آئیں، کپتان بن کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے نئے آئی جی پنجاب انعام غنی کی ملاقات

Read Next

نوازشریف کو امریکی ڈاکٹر نے بغیر علاج پاکستان واپسی سے منع کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے