• اکتوبر 29, 2020

وفاق اتنا ہی پیسہ صوبوں کو بھیج سکتا ہے، جتنا ٹیکس جمع ہوتا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ وفاق اتنا ہی پیسہ صوبوں کو بھیج سکتا ہے، جتنا ٹیکس جمع ہوتا ہے، ماضی میں بر وقت فیصلے نہ ہونے سے صنعتوں پر بوجھ پڑا، انہوں نے خبردار کیا کہ سردیوں میں گیس کا بحران سنگین ہوسکتا ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کسی قومی مسئلے پر بحث ہی نہیں ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سبسڈی کا دوسرا مقصد جی ڈی پی کو بڑھانا ہوتا ہے، سبسڈی کا مقصد غریب کو اوپر لانا ہے، پاکستان میں اکثریت ایل پی جی گیس استعمال کرتی ہے، میں بھی ایل پی جی گیس استعمال کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا 27 فیصد پاکستانیوں کو گیس پائپ لائن ملتی ہے، سردیوں میں گیس کا بہت بڑا بحران آ جاتا ہے، معاملات کو زیر بحث لاتے تو توانائی کا بحران نہ ہوتا، توانائی سے متعلق ماضی میں کبھی بحث و مباحثہ نہیں ہوا، 40 سال پہلے فیصلے کرتے تو توانائی بحران نہ ہوتا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘وفاق کی 362.9 ارب کی شراکت داری، ترقیاتی پیکج میں 749.9ارب سندھ کے ہیں’

Read Next

توشہ خانہ ریفرنس: آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے