• دسمبر 6, 2021

127 سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعد و ضوابط کو تبدیل کیا جا رہا ہے: عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 127 سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعد و ضوابط کو تبدیل کیا جا رہا ہے، تاریخ ساز پریزن پیکج فرسودہ جیل نظام میں پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا کہ قیدیوں اور جیل عملے کیلئے 5 ارب 50 کروڑ روپے کے تاریخی پیکیج کی مثال قیام پاکستان سے لیکر آج تک نہیں ملتی، 1894 کے نظام کو 127 سال بعد بدل رہے ہیں، قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں جو سلوک ہوتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کمسن قیدیوں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، محکمہ صحت ہر ماہ جیلوں میں قیدیوں کے چیک اپ کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے گا، خواتین قیدی کیساتھ 6 سال تک کے بچوں کیلئے تعلیم، تفریحی سہولیات اور ڈے کیئر سینٹر کا اہتمام کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا: فواد چودھری

Read Next

وزیراعظم عمران خان کا آج لاہور کا دورہ شیڈول

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے