• دسمبر 1, 2021

12 سے 18 سال کے بچوں کو سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین لگانے کی بھی منظوری

اسلام آباد: این سی او سی نے صرف ایک روز میں 17 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 12 سے 18 سال کے بچوں کو سائنو فارم اور سائنو ویک لگانے کی بھی منظوری دے دی۔ ان بچوں کو 15 نومبر سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنے پہلے سیشن میں ملک بھر میں ویکسین لگانے کی جاری مہم پر غور کیا۔ فورم نے ایک روز میں 17 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کی تعریف کی جو کہ اب تک ایک روز میں ویکسین لگانے کا ریکارڈ ہے۔ فورم نے ملک کی اہل نصف آبادی کو کم از کم ویکسین کی ایک خوراک دینے کا عمل مکمل ہونے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا اپنی اہل نصف آبادی کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ شرکاء نے گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کی مہم کی بھی تعریف کی۔ شرکاء نے ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی لانے پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

فورم کو بتایا گیا کہ صحت ماہرین نے 12 سے 18 سال کے بچوں کو سائنو فارم اور سائنو ویکس ویکسین لگانے کی منظوری دیدی، ان بچوں کو 15 نومبر سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ شرکاء نے زمینی سرحدوں کے آر پار نقل و حرکت کرنے والے افراد کو ویکسین لگانے کے طریقہ کار کا جائزہ بھی لیا۔ فورم نے دوسری ڈوز لگانے کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا دوسری ڈوز لگانے سے شہریوں میں مدافعتی نظام مزید مضبوط ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Islam Ka Safar | Anam Naqvi | 11 November 2021 | A1Tv

Read Next

ناظم جوکھیو قتل کیس: ایم پی اے جام اویس سمیت 3 ملزمان کے ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے