• اکتوبر 22, 2021

1100 میں سے 1100 نمبر، طالبہ نے میٹرک میں ریکارڈ قائم کر دیا

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنی والی طالبہ قندیل نے میٹرک کے رزلٹ میں ملکی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 آج ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ مردان نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کیا جس میں سائنس گروپ کی طالبہ قندیل نے 1100 میں 1100 نمبرز حاصل کئے ہیں۔

حیران کن طور پر میٹرک کے رزلٹ میں دوسری پوزیشن تین طلبہ نے حاصل کی ہے۔ تینوں نے 1098 نمبرز حاصل کئے ہیں۔

دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین طلبا کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں اور ساتھ میں ان کے نمبرز کو لے کر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے نمبرز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیوٹن، آئنسٹائن سے بھی تیز ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لیجنڈ اداکار عمر شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس کے آج پہنچنے کا امکان

Read Next

ہواوے کی آنر کمپنی کو دوبارہ امریکی پابندیوں کا خطرہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے