• اکتوبر 22, 2021

11 اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولے جا رہے ہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہےکہ 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولے جا رہے ہیں، 30 اکتوبر کے بعد جزوی ویکسی نیشن اور 30 نومبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ کرانیوالے افراد پر پابندیاں ہونگی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، 6 کروڑ سے زائد افراد کو جزوی یا مکمل ویکسین لگ چکی، کورونا ویکسین میں عمر کی حد 12 سال تک لے گئے ہیں، ملک میں کورونا ویکسی نیشن اچھے طریقے سے جاری ہے، وزارت تعلیم نے ٹیلی اسکول سمیت دیگر اقدامات کیے، کورونا وبا میں بچوں کا تدریسی عمل متاثر ہوا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا ویکسی نیشن محفوظ ہے، عوام سے تلقین ہے بچوں کو بغیر ہچکچاہٹ کورونا ویکسی نیشن کرائیں، کورونا ویکسی نیشن سے متعلق جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں، ویکسی نیشن کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آئندہ 24 گھنٹے ملک بھر میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Read Next

شعیب ملک 11 ہزار ٹی 20 رنز بنانے والے ایشیا کے پہلے بیٹر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے