• دسمبر 6, 2021

‏گیس اور چینی کے بعد قوم اب آٹے کے بحران کیلئے تیار رہے: شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے آٹے کے بحران پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ ‏گیس اور چینی کے بعد قوم اب آٹے کے بحران کیلئے تیار رہے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب سردیوں میں لوگوں کے پاس نا گیس ہوگی، نہ ہی پکانے کے لئے آٹا، اس حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، تباہی سرکار کو پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے پہلے ہی خبردار کر دیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کیا آٹے بحران کا الزام بھی اپوزیشن پر ڈالو گے ؟ ‏فلور ملز ایسوسی ایشن آج سراپا احتجاج ہے، ملز کو کہا جا رہا ہے کہ وہ خود گندم خریدے، حکومت خود کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے، حکومت بحران بنا کر کے مافیا کے لئے مواقعے پیدا کر رہی ہے، پہلے ہی ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

روس نے بھارت کو ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کا آغاز کردیا

Read Next

ملک بھر میں ڈینگی کے حملے جاری، پنجاب میں مزید 103 مریض رپورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے