• دسمبر 1, 2021

یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے ہیں، یہ خود نکمے اور کرپٹ ہیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان

بٹگرام: محمود خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب ہے، یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے ہیں، یہ خود نکمے اور کرپٹ ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا زرداری صاحب اس ملک کو چلائیں گے ؟ کیا وہ اس ملک کو چلائے گا جو بیرون ملک بیٹھا ہوا ہے، یہ بیرون ملک بیٹھ کر ویڈیو کال پر تقریریں کرتے ہیں، یہ سب چور ہیں، انہوں نے بے دردی سے ملک کو لوٹا، اپوزیشن اپنی کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے جو سبسڈی دی وہ ہم ادا کر رہے ہیں، ہماری آنیوالی نسلیں قرض ادا کریں گی، سابق حکمرانوں نے عوام کے پیسوں سے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں، نالائق اور کرپٹ ٹولے نے ملک کو تباہی سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں الیکشن کیلئے کچھ کریں، وزیراعظم عمران خان کی سوچ الیکشن کیلئے نہیں بلکہ آنیوالی نسلوں کیلئے ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘حکومت پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ کرنے جا رہی ہے’

Read Next

سبز باغ دکھا کر عمران صاحب نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کر دیا: مریم اورنگزیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے