• اپریل 18, 2021

یکم مارچ سے تمام سکول معمول کے مطابق کھلیں گے: وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد:حکومت نے یکم مارچ سے کلاسز ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ یکم مارچ سے تمام سکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز این سی او سی نے کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کے بعد تجارتی مراکز اور پارکوں میں اوقات کار کی پابندی ختم کی جبکہ 15 مارچ سے مزارات، سینما ہالز اور شادی ہالز میں ان ڈور شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا۔

اس کے علاوہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پلے آف میچز میں ایس او پیز کے تحت تمام شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی، اب تمام ملازمین کو دفتر میں حاضری یقینی بنانا ہو گی تاہم ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

ہوٹلز پر انڈور کھانوں کی بھی 15مارچ سے اجازت ہوگی تاہم اس حوالے سے 10 مارچ کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ این سی اوسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام معاملات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد نئے فیصلے کیے گئے ہیں تاہم بیماری کے پھیلاؤ یا کسی ایمرجنسی کی صورت میں ان فیصلوں پر نظر ثانی بھی کی جاسکتی ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

این اے75 ضمنی انتخاب،الیکشن کمشین نے فیصلہ محفوظ کرلیا

Read Next

ڈسکہ الیکشن میں ووٹ چرانے والون کیخلاف کیس درج نہ ہوسکا،شاہد خاقان عباسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے