• جون 22, 2021

یو اے ای نے پاکستان سمیت 4 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی

علامی وبا کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان سمیت چار ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 4 ملکوں سے یو اے سی آنے والی تمام پروازوں پر پابندی ہوگی۔ پاکستان سمیت 4 ممالک کے مسافروں کے یواے ای میں داخلے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان ،بنگلہ دیش،سری لنکا اور نیپال سے یواے ای آنے والی پروازوں پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق بدھ 12 مئی سے ہوگا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 15 کروڑ 89 لاکھ70ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 لاکھ 6 ہزار 746 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 65لاکھ 17ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 95 ہزار812 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 34 لاکھ 76 ہزار 781 متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 46 ہزار 146افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 51 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 57 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 6 ہزار 392 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 48 لاکھ 80ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 326ہے۔

برطانیہ میں 44 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار605 اموات ہوچکی ہیں۔کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنرل قمرجاوید باجوہ کی برطانوی چیف کیساتھ ملاقات اور دورہ افغانستان

Read Next

Regional Bulletin | 06: 00 PM | 10 th May 2021 | A1 Tv

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے