• دسمبر 5, 2021

یو اے ای میں قومی دن کی تعطیلات،ایئر لائنز کا کرایوں میں خصوصی کمی کا اعلان

ابوظہبی: یو اے ای میں یکم دسمبر سے 4 دسمبر تک قومی دن کی تعطیلات کے موقع پر ائیرلائنز نے کرایوں میں خصوصی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای )میں یکم دسمبر سے 4 دسمبر تک تعطیلات آ رہی ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے اماراتی ایئرلائنز نے رہائشیوں کو بیرون ملک چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کروائے ہیں جن کے تحت مسافروں کو ریٹرن ٹکٹ، ناشتہ، 3 راتوں کا ہوٹل قیام دیا جائے گا۔

ایئرعربیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تعطیلات کے دوران 11 مقامات کیلئے کرایوں میں کمی سے متعلق پیکیج متعارف کرائے گئے ہیں جن کی شروعات کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے کی جا رہی ہیں جہاں کا کرایہ ایک ہزار 249 درہم فی کس مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح شارجہ کی ائیرلائن نے الماتی اور سلالہ کیلئے خصوصی پیکیج متعارف کروائے ہیں جن کے تحت کیف کیلئے 1 ہزار 499 درہم، ماسکو کیلئے ایک ہزار 649 درہم، باکو کیلئے 1 ہزار 675 درہم، استنبول کیلئے 1 ہزار 799 درہم، تبلیسی کیلئے 1 ہزار 949 درہم، تاشقند کیلئے 1 ہزار 999 درہم اور نیروبی کیلئے 3 ہزار 359 درہم مقرر کئے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلائی دبئی نے مالدیپ، شرم الشیخ، زنجبار، ترانہ، باکو، یریوان، بلغراد، سراجیوو اور دیگر مقامات کیلئے زبردست پیکیجز کا اعلان کیا ہے اور سب سے سستے پیکیج کی قیمت 1 ہزار 549 درہم سے شروع ہو گا اور ان پیکیج کے تحت مسافر 20 سے 29 نومبر تک بکنگ کی جاسکتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: سموگ کی شدت میں بدترین اضافہ، ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا

Read Next

دبئی،شارجہ اور عجمان میں زلزلے کے جھٹکے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے