• فروری 28, 2021

یوگنڈا میں گوریلا کو قتل کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

یوگنڈا میں گوریلا کو قتل کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے بتایا کہ 25 سالہ گوریلا کو مقامی پارک میں سیاحوں کے لیے رکھا گیا تھا لیکن وہ یکم جون کو پارک سے غائب ہوگیا جس کے اگلے ہی روز اس کی لاش ملی۔

حکام کے مطابق اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے سور کا گوشت، رسی، تاریں اور نیزہ بھی برآمد کیا گیا جب کہ اس شخص نے اپنے بچاؤ کی خاطر گوریلا کو قتل کرنےکا اعتراف کیا۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار شخص نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اور اس کے دوست شکار کررہے تھے کہ اس دوران گوریلا نے ان پر حملہ کیا جس پر اپنے دفاع کے لیے گوریلا کو قتل کیا۔

حکام کے مطابق گرفتار شخص کے بیان کے بعد مزید تین افراد کو گرفتار کیا گیا اور گوریلا کے پوسٹ مارٹم سے اس بات کا انکشاف ہوا ہےکہ اسے شدید زخمی کرکے ہلاک کیا گیا جس کے لیے تیز دھار آلے کا استعمال کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چین میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، بیجنگ میں کیسز سامنے آنے پر لاک ڈاؤن

Read Next

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے