• جنوری 28, 2022

یوکرین کے محاذ پر بڑھتی کشیدگی، امریکا اور رو س میں دھمکیوں کے تبادلے

سٹاک ہوم: یوکرین کے محاذ پر بڑھتی کشیدگی میں کمی کے لئے امریکا اور رو س کے وزرائے خارجہ کی سویڈن میں ملاقات ہوئی جس میں دھمکیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ سفارتکاری کے ذریعہ معاملہ حل کرنے پر بھی زور دیاگیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کی سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ملاقات ہوئی،،او ایس سی ای اجلاس کی سائیڈلائن میں ہونی والی بیٹھک میں انٹونی بلنکن نے روسی ہم منصب کو واضح پیغام دیا کہ یوکرین کے خلاف جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو سفارتکاری کے ذریعہ معاملات حل کرے ورنہ سنگین نتائج بھگتنے ہونگے جبکہ روسی سفیر سرگئی لاروف نے مطالبہ کیا کہ امریکاماسکو کو مغربی سرحد پر طویل مدت سکیورٹی گارنٹی فراہم کرے اورواشنگٹن ضمانت دے کہ نیٹو مشرق کی جانب اپنی توسیع پسندانہ عزائم کو روکے گا۔

واضح رہے کہ یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے بعد سے کشیدگی میں اضافہ ہوا جبکہ امریکا اور نیٹونے الزام عائد کیا کہ ماسکو کیف پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت کی افغانستان کو گندم فراہمی کی پیشکش،پاکستان سکیورٹی کیلئے تیار

Read Next

اومی کرون کا پھیلاؤ جاری، بھارت، سپین ، فن لینڈ اور یونان میں پہلے کیسز کی تصدیق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے