• ستمبر 27, 2022

یوکرین کے ساتھ جنگ، فیس بک نے روس پر بڑی پابندی عائد کر دی

ماسکو:  یوکرین پر ماسکو کی یلغار کے بعد امریکی ٹیک کمپنی میٹا نے روس کے سرکاری میڈیا کی اپنے سوشل پلیٹ فارم فیس بک پر پیسہ کمانے کی صلاحیت کو محدود کر دیا۔

فیس بک کی سیکورٹی پالیسی کے سربراہ ناتھانیئل گلیشر نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اب ہم روس کے سرکاری میڈیا کو دنیا میں کہیں بھی اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات چلانے یا مونیٹائزنگ پر پابندی لگا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیس بک روس کے دیگر ریاستی میڈیا پر لیبل لگانا بھی جاری رکھے گا۔

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے جمعے کو کہا تھا کہ روس کی جانب سے ان کے پلیٹ فارمز پر فیکٹ چیکرز اور مواد کے وارننگ لیبلز کا استعمال روکنے کے حکام کے حکم کو مسترد کرنے کے بعد وہ پابندیوں کا نشانہ بن سکتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے، مزید 5 افراد دم توڑ گئے

Read Next

Chamktay Sitaray | Sobieya Khan | A1TV | 28 February 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔