• ستمبر 27, 2022

یوکرین کشیدگی:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

روس اوریوکرین کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ایشیائی منڈیوں میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالرہو گئی  جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اضافے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے  یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے بعد امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کسی وقت بھی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔

امریکہ، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے بعد جرمنی نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین سے واپس بلا لیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی اسکالر نے بھارت کی تقسیم کا دعویٰ کر دیا

Read Next

خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی کاروبارکے گڑھ قرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔