• نومبر 29, 2020

یوٹیوپ پر 5 ملین سبسکرائبر ،راحت فتح علی پہلے قومی فنکار

لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان یوٹیوب پر 5 ملین سبسکرائبر پانے والے پہلے قومی فنکار بن گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سروں کے سلطان راحت فتح علی خان پہلے پاکستانی فن کار بن گئے جن کے یُو ٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبر ہو گئے ہیں جب کہ بھارت میں وہ اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

راحت فتح علی خان کو اس سے قبل موسیقی کے شعبے میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ یوٹیوب پر میرے چینل کے 50 لاکھ سبسکرائب ہو گئے ہیں۔ ہمارا خاندان 600 سال سے فنِ موسیقی کی خدمت کر رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فٹبال چیمپئنز لیگ،بائرن میونخ کی سالزبرگ پر برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے 2-6 سے ہرا دیا

Read Next

کپتان کی غلط بیانی کیخلاف،سی ای او پی آئی اے کا انکوائری کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے