• مئی 26, 2022

یوٹیلٹی سٹورز پر حکومتی سبسڈی والی سستی دالیں بھی مہنگی، گھی اور آئل غائب

اسلام آباد: حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، یوٹیلٹی سٹورز بھی مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف نہ دے سکے، حکومتی سبسڈی والی سستی دالیں بھی مہنگی کر دی گئیں، مختلف برانڈز کے گھی اور آئل سمیت دالیں بھی دستیاب نہیں۔

مہنگائی کے مارے عوام پریشان ہو کر رہ گئے، یوٹیلٹی سٹورز بھی ریلیف دینے میں ناکام نظر آتے ہیں، حکومتی سبسڈی والی سستی دالیں بھی مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔ یوٹیلٹی سٹور پر دال مسور 85 روپے فی کلو، سفید چنے 53 روپے جبکہ دال چنا 17 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب مہنگائی کا طوفان تو دوسری جانب اشیائے خورونوش سرکاری سٹورز پر دستیاب ہی نہیں۔ مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے یوٹیلٹی سٹور کبھی ریلیف کا باعث تھے تاہم اب یہاں بھی دام عوام کی پہنچ میں نہیں رہے۔

Read Previous

کالام شاہی گراؤنڈ میں سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول دوسرے روز بھی جاری

Read Next

شاداب خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنربن گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔