• ستمبر 26, 2021

یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتیں بڑھنے پر شہری پریشان

کوئٹہ: حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان ہو گئے، کہتے ہیں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا۔

کوئٹہ شہر کے 60 یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں حکومت کی جانب سےاضافہ ہونے کے بعد خریداری کے لئے آنے والی عوام پریشان ہیں۔ ان کا گلہ ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر بازار کی نسبت قیمتیں کم ہونی چاہئیں مگر ریلیف کی بجائے سٹورز پر قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ چینی مہنگی ہونے کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب بھی نہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو متاثر کردیا۔

یوٹیلٹی سٹورز میں نئے ریٹس تو آگئے ہیں مگر شہریوں کی بڑی تعداد ان کے معیار سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے گلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ یوٹیلٹی سٹورز میں دستیاب آٹا غیر معیاری ہے، استعمال کے قابل نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ بازار سے مہنگے داموں خریدنا پڑتا ہے۔

چینی کی قیمت 17 روپے اضافے کے ساتھ 85 روپے فی کلو، گھی 170 سے بڑھ کر260 جبکہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 150 روپے اضافے کے ساتھ اب 950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ف

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پشاور کارخانو مارکیٹ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 1 اہلکار شہید، ایک زخمی

Read Next

‘کراچی میں چند روز کے دوران کورونا ویکسی نیشن میں زبردست اضافہ ہوا’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے