• جولائی 28, 2021

یونس خان کی کی خالی آسامی پر فوری تقرری نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور:یونس خان کی رخصتی کے بعد پی سی بی نے بیٹنگ کوچ کی خالی آسامی پر فوری تقرری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پی سی حکام نے فی الحال ہیڈ کوچ مصباح الحق اور اسسٹنٹ ٹو منیجرشاہد اسلم کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے میں معاونت کریں گے ۔خیال رہے یونس خان نے ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی سے دو روز پہلے بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈربی میں موجود قومی ٹیم کے ساتھ اس وقت کوئی بیٹنگ کوچ نہیں تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو بھجوائے جانے کی باتیں گردش کررہی تھیں۔محمد یوسف کراچی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز جولائی، اگست میں شیڈول ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاک افغان طور خم بارڈر پر آج سے ہر قسم کی آمدورفت بند رہے گی: شیخ رشید

Read Next

مدرسے میں طالب علم سے زیادتی، ویڈیو اصلی ثابت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے