• جون 24, 2021

یونان کے جنگلات میں آگ لگنے سے 5 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ جل کر راکھ

ایتھنز: یونان کے جنگلات میں آگ لگنے سے 5 ہزار سے زائد ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہو گیا، آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔

یونان کے جنوب مشرقی علاقے اٹیکا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے سے 13 دیہات خالی کرا لیے گئے، سیکڑوں فائر فائٹرز، 90 گاڑیاں، 8 جہاز اور 3 ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ آگ سے چند افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے جنگلات میں موجود پکنک ہٹ خاکستر اور بجلی کی ترسیل کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جبکہ جنگلی حیات کو بھی خطرات درپیش ہیں۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ ایتھنز کے کچھ حصوں میں دھویں کے سبب شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ آسمان کا رنگ بھی تبدیل ہو گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

محمد عامر کی انگلینڈ کی طرف سے کھیلنے کی سختی سے تردید

Read Next

جنگ بندی اعلان کے باوجود اسرائیلی فورسز کی مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر شیلنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے