• جنوری 24, 2021

یوم قائد، کرسمس: وزیراعلی پنجاب کا صوبہ بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم

لاہور: وزیراعلی پنجاب نے یوم قائد اور کرسمس پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے صوبہ بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ چرچوں، مارکیٹوں، بازاروں اور عوامی مقامات کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، متعلقہ افسران اور عملہ امن و امان قائم رکھنے کے لئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے، پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، تقریبات میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے، یوم قائدؒ اور کرسمس کے حوالے سے وضع کردہ سیکورٹی پلان کی موثر مانیٹرنگ کی جائے، دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی کسانوں کا اہم شاہراہوں پر قبضہ، حکومت سے بات چیت سے انکار

Read Next

میڈرڈ: لیونل میسی نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے