• ستمبر 19, 2021

یوم عاشور پر 2 چھٹیوں کا اعلان، وزرات داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: یوم عاشور کی مناسبت سے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح رواں سال بھی حکومت کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر سرکاری تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا۔ ملک بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 18 اور 19 اگست بروز بدھ اور جمعرات تعطیل رہے گی۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن وزارت داخلہ نے جاری کر دیا ہے۔

چاروں صوبائی حکومتوں نے بھی 9 اور 10 محرم کو صوبے کی سطح پر دو روزہ چھٹیاں دینے کا اعلان کیا۔ سرکاری تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ پابندی کا اطلاق لاہور سمیت پورے پنجاب میں ہوگا۔ حکومت پنجاب نے سیکیورٹی صورتحال اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں ڈبل سوار پر پابندی عائد کی، تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، بچوں، پر نہیں ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں سندھ رینجرز کے زیراہتمام آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد

Read Next

ٹی 20 ورلڈکپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے