• جولائی 28, 2021

یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:  وزیراعظم نے کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو مہاراجہ ڈوگرا کے فوجیوں نے پر امن مظاہرین پر فائرنگ کی، بھارتی قبضے، ظلم و بربریت کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد مزاحمت و قربانیوں کی تاریخ بدل چکی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، کشمیری مرد اور خواتین بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکارہ ماہرہ خان کی خفیہ طور پر دوسری شادی کی خبریں جھوٹی قرار

Read Next

کراچی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد متاثر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے