• ستمبر 19, 2021

یوم شہداء پولیس: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہداء پر پولیس کےشہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے پولیس اہلکار جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ملک میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف پولیس فورس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، یوم شہداء کے موقع پر ایک گانا بھی ریلیز کیا گیا ہے جس میں پولیس شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرکٹر عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

Read Next

پولیس کے شہدا کو سلام، ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے