• ستمبر 23, 2021

یوم دفاع: مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، فاتحہ خوانی

کراچی:  یوم دفاع کے حوالے سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

6 ستمبر مادر وطن کی حفاظت کرنے والے غیور بیٹوں کی عظمت کو سلام کا دن ہے۔ پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کےفرائض سنبھالے۔ ایئر وائس مارشل قیصر خان جنجوعہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ ایئر وائس مارشل قیصر خان جنجوعہ نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ ایئر وائس مارشل قیصر خان جنجوعہ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

خیال رہے یوم دفاع و شہدا کا مقصد شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ تمام خطرات میں مادر وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ 1965ء میں آج ہی کے دن بھارتی فوجیوں نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کی لیکن قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت پر حملہ کرنیوالے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے: وزیراعظم عمران خان

Read Next

افواج پاکستان نے قوم کی مدد سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: صدر مملکت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے