• ستمبر 20, 2021

یوم آزادی کی مناسبت سے بی آر ٹی بس کو سبز ہلالی پرچم سے سجا دیا گیا

پشاور: ٹرانس پشاور نے یوم آزادی کی مناسبت سے بی آر ٹی بس سجا دی، سبز ہلالی پرچم سے سجی بس خصوصی طور پر جشن آزادی کے لیے تیار کی گئی ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر جہاں شہری وطن سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں تو وہیں پشاور بی آر ٹی بس کو بھی سجا دیا گیا ہے، سبز ہلالی پرچم سے سجی بس میں شہری سفر بھی کرسکیں گے۔

بی آر ٹی بس پر بیرونی سائیڈوں پر قومی پرچم بنایا گیا ہے جبکہ اندر بھی سٹیکر لگائے گئے ہیں۔ ٹرانس پشاور حکام کے مطابق وطن سے محبت کے جذبے کے تحت بی آر ٹی بس کو سجایا گیا ہے۔

شہریوں نے بھی یوم آزادی کے لیے بی آر ٹی بس کی سجاوٹ پر خوشی کا اظہار کیا۔ یوم آزادی کی مناسبت سے سجائی گئی بس مین روٹ پر چلے گی جس میں شہری سفر بھی کرسکیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آزاد کشمیر صدارتی انتخاب: پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

Read Next

ملتان میں ٹرانسمیشن لائنوں کو جواز بنا کر بجلی کی فورس لوڈشیڈنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے