• اکتوبر 22, 2021

یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اپنی صاحبزادی کے ہمراہ اٹلی جانے کیلئے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں سفر کرنے سے روک دیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر سفر کرنے سے روکا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عثمان بزدار کی ہدایت پر جیلوں کیلئے ایک ہزار سے زائد عملے کی بھرتی کا آغاز

Read Next

عمر اکمل کا امریکہ میں بھی لیگ کرکٹ میں ناکام آغاز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے